Renewal تجدید

آن لائن اردو جرنل

اہداف ومقاصد:

دینی مدارس کے فضلامسلم معاشرے میں کلیدی حیثیت کے حامل ہیں۔دینی اور اخلاقی اقدار کی حفاظت کے ساتھ مسلم فکرکی روایت کو پروان چڑھانے میں ان کا اہم رول رہا ہے۔مسلم معاشرے میں پائے جانے والے رجحانات کی تشکیل اور تحریکات کے قیام وفروغ میں دینی مدارس کے فضلا کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔اس لحاظ سے مسلم فکر اور معاشرے میں خوش گوار تبدیلی کے لیے فضلاے مدارس کی تعمیر فکر ضروری ہے۔موجودہ صورت حال یہ ہے کہ برصغیر ہند کے مدارس میں جونصاب درس نظامی کی شکل میںرائج ہے وہ تقریبا دو سوسال قدیم ہے اور موجودہ زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔اس لیے اس سے ایسی صلاحیتوں کے حامل افراد پیدا ہوکر سامنے نہیں آرہے ہیں جن میں جدید چیلنجوں کے فہم اوران کا جواب دینے کی صلاحیت ہو۔

سہ ماہی تجدید اردو جرنل کا بنیادی مقصد مدارس کی نئی نسل کے اندر تنقیدی او رتجزیاتی شعور(critical thinking) پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے فکری ورثہ کا اسلامی نظریہ حیات کے دائمی اصولوں اور اسلامی تہذیب کی تعقل پسندانہ روایت کی روشنی میں جائزہ لے سکیں اور اس کو زیادہ متمول اور زمانے سے ہم آہنگ بنانے میں اپنا رول ادا کرسکیں۔

سرگرمیاں:

تجدید کی سرگرمیوں کے دو بنیادی پہلو ہیں:

  1. آن لائن مجلے کی اشاعت
  2. ڈسکشن فورم (discussion forum)

(1)آن لائن اردو جرنل کا اصل نشانہ مدارس کی نئی نسل ہوگی لیکن ثانوی درجے میں وہ عمومی سطح پرعلما کے طبقے میںفکری بیداری کی کوشش کرے گا۔اس کے ادارتی وانتظامی ڈھانچے کی نوعیت اس طرح ہوگی:

ادارتی و انتظامی ڈھانچہ:

سرپرست (Editor in Chief): پروفیسر ابراہیم موسی

مدیر تحریر (Editor) : ڈاکٹروارث مظہری

مدیرا نتظامی (Managing Editor): ڈاکٹرمہان مرزا

  • اس میں ہندو پاک کے متنخب قلم کار ومصنفین کے ان موضوعات پر مضامین شائع ہوں گے، جو خصوصیت کے ساتھ اسلامی فکر کی تشکیل جدید سے تعلق رکھتے ہوں۔ اس کے اہم موضوعات ومضامین اس نوعیت کے ہوںگے:
  • مجلے کے مشتملات (contents) کی نوعیت:
  • اسلامی فکر کی تشکیل جدید کو درپیش چیلنجز
  • مسلم فکر کا بحران
  • ٭ اصول اجتہاد اور اس کے عصری مفاہیم
  • ٭اسلامی اخلاقیات کے سماجی مفاہیم
  • اسلام کا نظریہ سیاست اور موجودہ عالمی نظام
  • اسلام اور مغرب
  • مغرب کے اہم مفکرین کے افکار کا مطالعہ
  • اسلامی تجدد پسندی کے خد وخال
  • کرامت انسانی کا اسلامی تصور
  • جدید علم الکلام کی اہم بنیادیں
  • اسلامی فکر کے نمائندہ مفکرین کی تحریرات و افکار کا مطالعہ
  • موجودہ اسلامی مفکرین کی آرا کا مطالعہ
  • جدیداسلامی رجحانات کا مطالعہ

مستقل کالمس:

  1. اہم کتابوں کاتعارف اور ان پر تبصرہ
  2. قارئین کے مراسلات اور تبصرے۔
  3. ڈبیٹ یا ڈسکشن فورم:

اس کے تحت مختلف اہم فکری موضوعات پرopen ڈ سکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے شرکا دو طرح کے ہوسکتے ہیں:

(1) پروجیکٹ میں شامل کورس کے طلبہ

ان طلبہ کو اس پر آمادہ کیا جائے گا کہ وہ اس ڈسکشن میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں ۔اس میں سرگرمی دکھانے اورزیادہ بہتر علمی وفکری صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کو کچھ تشجیعی انعامات بھی دئے جائیں گے اور اسی کے ساتھ ان کو کچھ پوائنٹس بھی ملیں گے جو ان کے امتحان کے نمبرات میںشامل ہوں گے۔

(2)ہندوپاک کے عام قارئین

اس کے تحت عمومی سطح پرزیادہ سے زیادہ مدارس کے طلبہ و فضلا کو اور خصوصی سطح پر عام اصحاب فکر و دانش کو اس فورم سے وابستہ کرنے اور بحث میں حصہ لینے کی کوشش کی جائے گی۔

طریقہ کار:

  • ہر ماہ دوماہ کا ایک منفردموضوع ہوگا،جس پر کھلے بحث ومباحثے کا انعقاد کیا جائے گا۔
  • اس کا خلاصہ رپورٹ کی شکل میں تجدید میں باضابطہ شامل کیا جائے گا۔